2019 ناول کورونا وائرس (COVID-19)

 

31 دسمبر 2019 کو ووہان، چین میں صحت حکام کے ذریعہ ایک غیر تشخیص شدہ وائرل نمونیہ کے معاملات کی رپورٹ کی گئی تھی- وجہ 2019 ناول کورونا وائرس یا COVID-19 کے نام سے معروف نئے کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کی شناخت اس سے قبل انسانوں میں نہیں ہوئی تھی-

 

2019 ناول کورونا وائرس (COVID-19) کیا ہے؟

 

کورونا وائرس ان وائرسوں کا ایک بڑا قبیلہ ہے جو عمومی سردی سے لے کر مزید سنگین تنفسی انفیکشنز جیسے سعال، نمونیہ یا کافی شدید تنفسی سنڈروم (severe acute respiratory syndrome, SARS) تک وسیع پیمانے کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں- 2019 ناول کورونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے ایک تنفسی انفیکشن ہوتا ہے جس کی ابتدا ہوبیئی صوبہ (ووہان)، چین میں ہوئی-

 

علامات کیا ہیں؟

 

علامات کا دائرہ معمولی، جیسے فلو اور دیگر عمومی انفیکشنز، سے لے کر شدید تک ہے اور اس میں شامل ہو سکتے ہیں:

  • بخار
  • کھانسی
  • سانس لینے میں پریشانی

 

2019 ناول کورونا وائرس سے ہونے والی پیچیدگیوں میں سنگین کیفیات، جیسے نمونیہ یا گردے کی ناکامی شامل ہو سکتی ہیں، اور کچھ معاملات میں موت ہو سکتی ہے-

اگر آپ کسی متاثرہ علاقے سے واپس آتے ہیں تو آپ کو 14 دنوں تک خود کو الگ تھلگ کرنا پڑ سکتا ہے- ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے سفر کے دوران 2019 ناول کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہوں اور دوسروں کے ساتھ رابطہ محدود نہ کرنے سے مزید پھیلاؤ ممکن ہے-   

 

وائرس کس طرح پھیلتا ہے؟

 

کورونا وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد کو، قریبی رابطے کے ذریعے، مثلاً، گھرانے میں، جائے کار میں یا نگہداشت صحت کے مراکز میں پھیلتے ہیں-    

 

میں 2019 ناول کورونا وائرس سے خود کا تحفظ کس طرح کر سکتا ہوں؟

 

2019 ناول کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کوئی ٹیکہ دستیاب نہیں ہے- روزانہ کے ایسے اعمال موجود ہیں جو تنفسی بیماریوں کا سبب بننے والے جراثیم کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کر سکتے ہیں- وائرس کی زد میں آنے کو کم کرنے اور اپنی صحت کا تحفظ کرنے کے لئے روزمرہ کے یہ اقدامات اختیار کریں:

  • اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن اور پانی یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر سے دھوئیں
  • اپنے بازو میں چھینکیں یا کھانسیں
  • اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے پرہیز کریں
  • بیمار لوگوں کے ساتھ رابطے سے پرہیز کریں
  • اگر آپ بیمار ہوں تو گھر پر رہیں

 

اگر آپ ایسے علاقے میں سفر کر رہے ہیں جہاں کورونا وائرس کے معاملات ہونے کا علم ہے تو ان چیزوں سے پرہیز کرنے کو یقینی بنائیں:

  • زیادہ خطرے والے علاقے جیسے فارم، زندہ حیوانات کے بازار اور وہ علاقے جہاں حیوانات کو ذبح کیا جا سکتا ہے
  • حیوانات (زندہ یا مردہ)، بشمول سور، مرغ، بطخ اور جنگلی پرندوں کے ساتھ رابطہ
  • ایسی سطحیں جن پر حیوانات کی پیٹ ہو یا ان پر رطوبت موجود ہو

 

کیا میں 2019 ناول کورونا وائرس کا علاج موصول کر سکتا ہوں؟

 

کورونا وائرسوں کے لئے کوئی خاص علاج نہیں ہے اور کورونا وائرسوں سے تحفظ کرنے والا کوئی ٹیکہ نہیں ہے- عمومی انسانی کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا بیشتر افراد خود ہی صحت یاب ہوں گے-  

 

آپ کو یہ کرنا چاہئے:

  • خوب مائعات پیئیں
  • جتنا زیادہ ممکن ہو آرام کریں اور سوئیں
  • گلے کی خراش یا کھانسی میں مدد کے لئے ہیومیڈیفائر یا گرم شاور لینے کی کوشش کریں

 

اگر میرا خیال ہے کہ مجھے وائرس ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

 

اگر آپ میں 2019 ناول کورونا وائرس کی علامات پیدا ہوتی ہیں تو دوسروں کے ساتھ رابطہ کرنے سے پرہیز کریں، اپنی مقامی صحت یونٹ سے رابطہ کریں اور یہ ضرور پڑھیں اگر آپ بیمار ہوں تو کووڈ-19 (COVID-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات  کیا ہیں؟

اگر آپ کو فوری طبی توجہ درکار ہو تو 112 پر کال کریں اور اپنی علامات کا ذکر کریں-