آپ کی مقامی زبان میں ذاتی حمایت

 

Ipso ایپسو کیئر عملی مشورہ اور معاونت کے لئے ایک آن لائن مشاورت کی ہیلپ/مدد لائن چلاتا ہے.

حمایت ایک محفوظ، رازدارانہ ویڈیو لنک کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے. آپ اپنے مشیر کو اپنے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر سے دنیا کی کسی بھی جگہ سے فون کرسکتے ہیں آپ اپنے مشیر کو ایک ویڈیو رابطے کے ذریعہ دیکھ سکیں گے.

آپ ایک تربیت یافتہ مشیر/کونسلر سے بات کر سکتے ہیں جو آپ کی مقامی زبان بولتے ہیں اور آپ کے ہم جنس ہیں.
کونسلر آپ کے مسائل کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے، جیسے کہ:

  • اپنے بچوں، خاندان اور اپنے لئے مثبت مستقبل کی تعمیر
  • ان مسائل سے نمٹنا جو آپ کو پریشان کر رہے ہوں اور کیسے مشکل حالات سے نمٹا جائے (جیسے کہ: مشکل تجربات، ذاتی دشواری، خاندان کے تنازعات، کشیدگی، نیند کے مسائل، وغیرہ.)
  • ایک اور ملک میں زندگی کو حالات کے مطابق ڈھالنا
  • اپنے خاندان کے کسی رکن کی مدد کرنا جو مشکل وقت سے دوچار ہو

آپکی مشیر/کونسلر کے ساتھ بات چیت ایک محفوظ رابطے کے ذریعہ ہے اور آپ جو بھی بولیں گے کہیں بھی بتایا نہیں جائے گا.

ADDITIONAL INFORMATION

یہاں کلک کریں آن لائن خدمات اور مزید معلومات کے لئے.
یہاں کلک کریں ایک مشیر کے ساتھ سیشن کے لیے وقت لینا.

مشیر کے ساتھ سیشن حاصل کرنے کے لیئے اپنی مقامی زبان منتخب کریں جو آپ کی زبان بولتا ہو.
آپ جس مشیر سے بات کرنا چاہتے ہیں اس کو منتخب کر سکیں گے. مرد اور خاتون مشیر موجود ہیں.

آپکو ایک ہفتے کے اندر اندر ایک ملاقات کا وقت ملے گا

یہ خدمت بلکل مفت ہے.
آپ اپنی مرضی کے مطابق کئی سیشن لے سکتے ہیں.