iom

معاون رضاکارانہ واپسی اور انضمامِ نوپروگرام (AVRR) کے ذریعہ، IOM آپ کے اصل ملک میں واپسی کے لیے آپ کی مدد کرتی ہے.
پروگرام صرف اس صورت میں واپسی میں مدد کرے گا   اگر آپکا ملک محفوظ ملک تصور کیا جاَئے. اپنے کیس کے بارے میں IOM چیک کریں.

آپ معاون رضاکارانہ واپسی اور  انضمامِ نوکے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر:


آپ بلغاریہ میں ضروری قانونی دستاویزات  کے بغیر رہ رہے ہیں.
بلغاریہ میں آپ کا قانونی قیام ختم ہوگیا ہے.
آپ بلغاریہ میں رہنا نہیں چاہتے ہیں، یہاں تک کہ اگر آپ پناہ گزین ہیں جس کو  بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا گیا ہے.
آپ کی پناہ کی درخواست زیر التواء ہے یا مسترد کردی گئی ہے.
آپ نے رضاکارانہ طور پر اپنی پناہ  کی درخواست واپس لے لی ہے.


 رضاکارانہ واپسی اور انضمامِ نوپروگرامAVRR  مندرجہ ذیل میں تعاون فراہم کرتا ہے:


سفری دستاویزات حاصل کرنا
پرواز کے ٹکٹ خریدنا اور سفر کے لئے کچھ پیسہ دینا.
ایک پرواز کے مسافر کے طور پر محفوظ طریقے سے سفر کرنے کے قابل ہونا
سفر کے دوران آپ کی مدد کرنا اور جب آپ اپنے آبائی ملک میں پہنچ جاتے ہیں.


اگر آپ قاچاق کا شکار ہیں، تنہا نابالغ یا اکیلے والدین یا آپ کو طبی مدد کی ضرورت ہے تو آپ کو خصوصی مدد ملے گی۔

 

انسانی اسمگلنگ کے شکار افراد کے لیے معاونت

انسانی اسمگلنگ یہ ہے کہ جب کسی شخص کو مزدوری، جنسی استحصال، مانگنے یا جرائم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے طاقت، خطرہ، دھوکہ یا اسی طرح کے طریقوں کا استعمال کیا جائے.

انسانی اسمگلنگ کے متاثرین خواتین، بچے اور مرد ہوسکتے ہیں.

 آپ انسانی اسمگلنگ کی صورتِحال میں ہوسکتے ہیں اگر :


    آپ کو کچھ ایسا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو آپ  نہیں کرنا چاہتے ہیں.
    آپ کے ساتھ,  زیادتی،مار پیٹائی اور / یا تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے.
    آپکو آپکی مرضی کے بغیر چھوا گیا ہے.
    آپ کو قید او رویران جگہ پر رکھا گیا ہے، یا نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے.
    آپ کے دستاویزات حکام کے علاوہ کسی اور کے ذریعہ آپ سے لےلیے گئے تھے.
    آپ کو فروخت کیا گیا اور خریدا گیا.
    آپ غلام بن گئے ہیں.


اگر آپکو ان حالات میں سے کسی ایک کو پہچانئے ہیں تو، IOM کی حمایت حاصل کرنےکے لئے کال یا دورہ کریں :


    انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کے لئے شناخت اور مدد. 
    خوراک اور  لباس.
    پناہ گاہ.
    نفسیاتی معاونت.
    قانونی مشاورت.
    طبی معاونت.
    سماجی حمایت.
    خاندان کے حصول یا رضاکارانہ واپسی پر آپ کی اصل ملک میں واپسی پر مشاورت.
     انضمامِ نو میں معاونت.
    دیگر خدمات کے حوالہ جات.

قانونی، سماجی اور نفسیاتی معاونت

    قانونی مشاورت.
    سماجی جمایت.
    نفسیاتی مشاورت.
    خدمات کے حوالہ جات.
    ان دوروں کے دوران خدمات تک نقل و حمل (سماجی خدمات، ہسپتال، ڈاکٹروں / ماہرین سے ملاقات، وغیرہ) اور تشریح. (یہ خدمت ضروریات کی تشخیص کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے.) 

اضافی معلومات

آپکو طے شدہ ملاقات کی ضرورت نہیں ہے. 
اگر آپ اس بات کا یقین کر لیں کہ مترجم موجود ہے تو آپ ملاقات کا وقت طے کر سکتے ہیں.

ٹیلی فون پر مترجم ہر وقت دستیاب ہے، اگر آپ کی مقامی زبان کے لئے مترجم جسمانی طور پر دستیاب نہیں ہے.